سرفراز احمد نے محمد عامر اور وہاب ریاض سے امیدیں وابستہ کرلیں
ورلڈ کپ کا حصہ بننا اور قومی ٹیم کی قیادت کرنا بڑے فخر کی بات ہے، سرفراز احمد
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے محمد عامر اور وہاب ریاض سے امیدیں وابستہ کرلیں۔
لندن میں ورلڈ کپ کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ تجربہ کار محمد عامر اور وہاب ریاض کی شمولیت کے بعد پر امید ہوں کہ پاکستان کی بولنگ توقعات کے مطابق کارکردگی پیش کرے گی، دونوں سینئر کھلاڑی اور اچھا پرفارمنس دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ کپ کا حصہ بننا اور قومی ٹیم کی قیادت کرنا بڑے فخر کی بات ہے، عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں، ٹائٹل جیتنے کی پوری کوشش کروں گا لیکن اپنے مستقبل کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔