سرکاری اسکیم نظرانداز حج کوٹہ صرف 19چہیتی کمپنیوں میں تقسیم

وفاقی وزیر کو بھی اندھیرے میں رکھا گیا، سیکریٹری نے سرکاری اسکیم سے 325 حجاج کا کوٹہ کاٹ لیا

وفاقی وزیر کو بھی اندھیرے میں رکھا گیا، سیکریٹری نے سرکاری اسکیم سے 325 حجاج کا کوٹہ کاٹ لیا۔ فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امور نے رواں سال بھی سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ محض من پسند حج کمپنیوں کو نوازنے کیلئے دو ہزاررجسٹرڈ کمپنیوں میں سے19 کمپنیوں میں تقسیم کر دیا ہے۔

وزارت ذرائع کے مطابق سیکریٹری مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم میں سے325 حجاج کا کوٹہ کاٹ لیا ہے جبکہ حج پالیسی میں نئی حج کمپنیوں کو کوٹہ نہ دینے کی پالیسی اختیار کی گئی تھی اسکے باوجود 19 حج کمپنیوں کو پچاس پچاس کا کوٹہ دیدیا گیا ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت سرکاری حج پالیسی کو ترجیجی دینا چاہتی ہے جبکہ وزارت کی بیوروکریسی کو اس بات کی کوئی غرض نہیں وہ صرف حج کوٹہ میںدلچسپی رکھتی ہے جس کیلئے سرکاری سکیم کو نظر انداز کیا گیا ہے۔



ذرائع نے بتایا کہ رواں سال حج پالیسی کے برعکس جن 19 حج کمپنیوں کو مبینہ مالی سازباز کے تحت حج کوٹہ دیا گیا ہے ان میں اکثر مالکان کے پاس پہلے ہی دو یا اس سے زائد حج کمپنیاں موجود ہیں، ذرائع نے بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجودجن کمنپیوں کوحج کوٹہ دیا گیا ہے انکے مطلوبہ دستاویزات بھی پورے نہیں ہیں، ذرائع کے مطابق وزارت کی بیوروکریسی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وزیر مملکت کو بھی سرکاری حج اسکیم کے حوالے سے درست معلومات فراہم نہیں کررہی۔
Load Next Story