کیکڑا ون منصوبے کی کامیابی کے امکانات صرف 12 فیصد تھے ایم ڈی او جی ڈی سی ایل

اجلاس میں سمندر میں تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش کا معاملہ زیر غور آیا۔

اجلاس میں سمندر میں تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش کا معاملہ زیر غور آیا۔ فوٹو : فائل

او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی زاہد میر نے انکشاف کیا ہے کہ کیکڑا ون منصوبے کی کامیابی کے امکانات صرف12فیصد تھے۔

زاہد میر نے کنوینر ایاز صادق کی زیر سربراہی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں بتایا کہ گزشتہ برس 6 جبکہ اس سے پچھلے برس 5 دریافتیں کی تھیں۔


مشاہد حسین نے کہا کہ جب کامیابی کے امکانات 12فیصد تھے تو بڑھا چڑھا کر کیوں پیش کیا گیا؟جس پر زاہد میر نے کہا کہ کمپنیوں نے ایسا نہیں کیا، کمیٹی نے وزارت قانون کی ضمنی امداد پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

ایاز صادق نے کہا کہ امداد کی بڑی رقم واپس کیوں کی گئی، جس پر وزارت قانون کے حکام نے کہا کہ آئندہ ہم کم مانگا کریں گے، آڈٹ حکام نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے خواجہ ون کنویں کی کھدائی کے کام سے دستبرداری کے باعث 1224 ملین روپے کے اخراجات ضائع ہو گئے۔

اجلاس میں سمندر میں تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش کا معاملہ زیر غور آیا۔
Load Next Story