پیپلز پارٹی اپنا مقام پھرحاصل کرلے گی صدر زرداری
عوام کے درمیان رہنا ہوگا، 5 سال صدارت کے بعدعزت سے رخصت ہورہا ہوں، گفتگو
صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ5سال صدارت کے عہدے پررہنے کے بعدعزت سے رخصت ہورہا ہوں، پیپلزپارٹی نے اس ملک کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں،پی پی اپنامقام دوبارہ حاصل کرلے گی اس کیلیے ہمیں عوام کے درمیان رہنا ہوگا۔
صدرآصف علی زرداری نے سانگھڑکے دورے پرٹنڈوآدم کے قریب گائوں سنجزخان میں ایم این اے روشن جونیجواورمحمدخان جونیجوکی جانب سے دیے گئے استقبالیے میں شرکت کی،مخدوم امین فہیم،قائم علی شاہ، میر ہزاربجارانی اوردیگررہنما ان کے ہمراہ تھے۔علاوہ ازیں پیپلزپارٹی سانگھڑکے رہنمائوں اورنومنتخب رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے بھی صدرمملکت سے ملاقات کی۔
صدرزرداری نے این اے 235پرپی پی کی امیدوارشازیہ مری کی کامیابی پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ65 سالوں سے یہ نشست فنکشنل مسلم لیگ کی رہی ہے،اس نشست پرپیپلزپارٹی کی کامیابی خوش آئندہے، سانگھڑ اب پیپلزپارٹی کاگڑھ بن چکا ہے۔ صدرزرداری نے آبائی قبرستان بالوجاقبامیں اپنے والدین اورخاندان کے دیگربزرگوں کی قبروں پرحاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔