سندھ آٹے کے نرخ 5 روپے فی کلو بڑھادیے گئے کراچی میں 44 روپے میں فروخت

سرکاری سطح پر فلور ملوں کے آٹے کی قیمت 34.50 سے بڑھاکر39.50روپے فی کلو مقرر، ریٹیل قیمت انتظامیہ طے کریگی


Business Reporter August 28, 2013
آٹا مہنگا کرنے کا فیصلہ صوبائی وزیرخوراک نے فلورملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کے بعد کیا، مقررہ قیمتوں سے زائد پر بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کرینگے،جام مہتاب ڈاہر۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے آٹے کی خوردہ قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے اورسرکاری سطح پر فلور ملوں کے آٹے کی قیمت 34.50روپے فی کلو سے بڑھا کر39.50روپے فی کلو مقررکردی گئی ہے۔

شہر بھر میں فلور ملوں کا آٹا پہلے ہی 42سے 44روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ۔سندھ کے وزیرخوراک جام مہتاب ڈاہر سے فلور ملزایسوسی ایشن کے چئیرمین عنصر جاوید کی سربراہی میں وفدنے مذاکرات کیے ۔مذاکرات کے بعدصوبائی وزیرخوراک نے گندم کے سرکاری اورآٹے کے ایکس مل قیمت مقررکرنے کا اعلان کیا۔وزیرخوراک نے کہاکہ فلور ملز کو پابند کیا جائے گا کہ حکومت کے مقررکردہ نرخ سے زائد پرآٹا فروخت نہ کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والی فلور ملزکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔



فلور ملز ایسوی ایشن کے چئیرمین عنصر جاوید کاکہنا تھا کہ حکومت نے فلور ملز کو 34.50 روپے فی کلو گرام ایکس گودام نرخ مقررکردیے ہیں اور آٹے کے ایکس مل نرخ 39.50 روپے مقرر کیے ہیں اور ریٹیل کی سطح پر انتطامیہ نرخ طے کرے گی۔انھوں نے بتایا کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پرہوگا اور سرکاری نرخ پر آٹا فروخت کیا جائے گا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس وقت کراچی بھر میں آٹا 42 اور 44روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں