آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 11جون کو پیش کیا جائے گا
قومی اقتصادی سروے 10 جون کو پیش کیا جائے گا
لاہور:
آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ گیارہ جون کوپیش کیا جائے گا جس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو بجٹ کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت وفاقی بجٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس وزارت خزانہ میں ہوا۔ اجلاس میں بجٹ فریم ورک کا جائزہ لیا گیا۔
مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ بجٹ کی تیاری کاعمل بروقت مکمل کیا جائے۔ قومی اقتصادی سروے دس جون کو پیش کیا جائے گا جبکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ گیارہ جون کو پیش کیا جائے گا۔