امریکی فوج شام پر حملے کیلیے اوباما کے حکم کی منتظر کیمیائی حملے کی تصدیق ہوگئی اقوام متحدہ

ضروری اقدامات کرلیے، چک ہیگل، ذمے دار صرف بشارالاسد حکومت ہے، کیری، ایکشن ناگزیر ہے، ترک وزیر خارجہ


News Agencies August 28, 2013
ضروری اقدامات کرلیے، چک ہیگل، ذمے دار صرف بشارالاسد حکومت ہے، کیری، ایکشن ناگزیر ہے، ترک وزیر خارجہ. فوٹو فائل

اقوام متحدہ نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں نے شام پر دبائو بڑھا دیا ہے۔ امریکی جنگی بحری جہاز خطے میں موجود ہیں جبکہ برطانیہ نے شام کے قریب جنگی طیارے اور فوجی سامان جمع کرنا اور فوجی دستوں کی تربیت کیلیے تیاری شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ارکان پارلیمنٹ سے مشاورت کررہے ہیں۔ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ اور امریکا ''سویلین پر حملے '' روکنے کیلیے شام میں فوری فوجی مداخلت کریں۔

آئی این پی کے مطابق اوباما نے شام کے خلاف محدود فوجی کارروائی کے آپشن پر غور شروع کر دیا، اتحادیوں سے صلاح مشورے جاری ہیں جبکہ سمندر سے شام کی فوجی تنصیبات کیخلاف کروز میزائل استعمال کیے جانے کا امکان ہے، شامی اپوزیشن کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں انتہائی اہم فیصلہ متوقع ہے، دنیا وہ دیکھے گی جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ امریکا کے وزیر دفاع چک ہیگل نے بی بی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر بارک اوباما کی جانب سے شام پر حملے کے احکام کی صورت میں امریکی افواج حملے کیلیے بالکل تیار ہیں۔



ترک وزیر خارجہ احمد دائو تولہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ زہریلی گیس کے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن ناگزیر ہے۔ ادھر شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک اور امریکا نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دینگے۔

اے پی پی کے مطابق چین، روس، ایران، اردن، لبنان، عراق ، پاکستان اور افغانستان سمیت 20 سے زائد ایشیائی اور عرب ممالک نے شام میں فوجی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی منظوری کے بغیر شام میں مداخلت کی گئی تو خطے میں آگ بھڑک اٹھے گی۔ روس اور چین نے شام کی حکومت اور بشارالاسد کیخلاف تادیبی اقدام پر 3 مذمتی قراردادوں کو ویٹو کردیا۔ امریکی دفتر خارجہ کے ایک سینئر ذمے دار کے مطابق امریکا کی جانب سے جاری مشاورت کے ریسپانس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ امریکی انڈر سیکریٹری کے ساتھ روسی وفد کی طے شدہ ملاقات فوری طور پر ملتوی کر دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |