لندن پیرالمپکس مدثر بیگ پاکستان کو میڈل جتوانے کے لیے پرعزم

بیجنگ پیرالمپکس میں لانگ جمپر حیدر علی نے سلور میڈل جیتا تھا۔

مدثر بیگ کے علاوہ لندن پیرالمپکس میں حیدر علی لانگ جمپ ایونٹ میں شریک ہوں گے. فوٹو فائل

KARACHI:
پولیو کے موذی مرض کی وجہ سے معذور ہونے والے مدثر بیگ لندن پیرالمپکس میں پاکستان کو میڈل جتوانے کیلیے پرعزم ہیں، وہ 29 اگست سے 9 ستمبر تک شیڈول پیرالمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 ایتھلیٹس میں سے ایک ہیں، 33 سالہ مدثر بیگ 200 اور 400 میٹر دوڑ میں حصہ لیں گے، بچپن میں پولیو سے ان کی دائیں ٹانگ متاثر ہوئی تھی، وہ پوسٹ آفس کلرک کے طور پر کام کرتے اور 2006 کے ایشین گیمز میں 400 میٹر میں سلور میڈل جیت چکے، بیجنگ پیرالمپکس میں منتخب نہ ہونے کی وجہ سے وہ بطور آفیشل چین گئے تھے، ان کا کہنا ہے کہ میں لندن میں میڈل جیت کر اپنے ہموطنوں کو خوشی دینا چاہتا ہوں۔


بیجنگ پیرالمپکس میں لانگ جمپر حیدر علی نے سلور میڈل جیتا تھا۔ مدثر بیگ کے علاوہ لندن پیرالمپکس میں حیدر علی لانگ جمپ ایونٹ میں شریک ہوں گے، انیلا بیگ ویمنز 100 میٹر اور شارٹ پٹ میں حصہ لیں گی جبکہ محمد نعیم 800 اور 1500 میٹر میں مقابلہ کریں گے۔
Load Next Story