پشتون آباد میں مسجد کے اندر دھماکے کے نتیجے میں 3 نمازی شہید اور 25 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد رحمانیہ کے اندر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام سمیت 3 نمازی شہید اور 25 زخمی ہوگئے۔ جائے وقوع کو سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے گھیرے میں لیا اور شواہد جمع کیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسجد میں بم نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔
https://twitter.com/boxer_bilal/status/1131847902672904192
وزیر اعظم عمران خان نے پشتون آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔