زکوٰۃ کی تقسیم میں 2 کروڑ روپے سے زائد کا ہیر پھیر

سال 2010,12 کے دوران ایک کروڑ60 لاکھ روپے کی دوائیں بغیرٹینڈر کے خریدی گئی ہیں. رپورٹ


Jahangir Minhas August 28, 2013
سال 2010,12 کے دوران ایک کروڑ60 لاکھ روپے کی دوائیں بغیرٹینڈر کے خریدی گئی ہیں. رپورٹ. ڈیزائن: اویس خان

ملک میں زکوٰ ۃ کی تقسیم میں2کروڑروپے سے زائدکی مالی بے ضابطگیوں اور مستحقین میں تقسیم کیے جانے والے کروڑوںروپے کے فنڈز کے اعداد و شمار میں ہیر پھیر کاانکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت زکوٰۃ و عشر نے سال 2011,12 کے دوران اسلام آباد میںضلعی زکوٰۃ کمیٹی کی منظوری کے بغیر ہی پونے 2 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کر دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جعلی نکاح نامے پر 10 لاکھ کی رقم بھی غیر قانونی طور پراداکردی گئی جبکہ صوبے 1990 سے عشر کی رقم سرے سے اکٹھی ہی نہیں کر رہے ہیںجس سے ملک میں عشرکی مد میں ریونیو جمع نہیں ہو رہا.

رپورٹ کے مطابق سال 2010,12 کے دوران ایک کروڑ60 لاکھ روپے کی دوائیں بغیرٹینڈر کے خریدی گئی ہیں اوریہ خریداری نوری اسپتال کی ہیلتھ ویلفیئرکمیٹی نے کی۔اتنی بڑی تعدادمیںدوائیں بغیر ٹینڈر کے خریدنے کی نشاندہی آڈٹ رپورٹ میں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |