ممبئی حملہ کیس اگلے ماہ جوڈیشل کمیشن بھارت بھجوانے کیلیے مراسلہ ارسال

تحریری استدعاکی ہے کہ عدالتی کمیشن کوستمبر کے پہلے عشرے میں ممبئی آنے کی اجازت دی جائے۔ سرکاری پراسیکیوٹر


Qaiser Sherazi August 28, 2013
تحریری استدعاکی ہے کہ عدالتی کمیشن کوستمبر کے پہلے عشرے میں ممبئی آنے کی اجازت دی جائے۔ سرکاری پراسیکیوٹر فوٹو: فائل

ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے ممبئی حملہ سازش کیس میں 4بھارتی گواہوں کے بیان ریکارڈکرنے اوران پر جرح کے لیے 9رکنی پاکستانی عدالتی کمیشن کوستمبر کے پہلے عشرے میں بھارت بھجوانے کیلیے بھارت کومراسلہ بھیج دیا ہے۔

ممبئی حملہ کیس میںسرکاری پراسیکیوٹرچوہدری اظہر ایڈووکیٹ نے ایکسپریس کوبتایا کہ حکومت پاکستان نے بھارتی حکومت سے تحریری استدعاکی ہے کہ عدالتی کمیشن کوستمبر کے پہلے عشرے میں ممبئی آنے کی اجازت دی جائے اوراس بابت ضروری تیاریاںمکمل کرلی جائیں۔ انھوںنے بتایاکہ اس بابت ہماری تمام تیاریاںمکمل ہیں، تاخیربھارت کی طرف سے کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |