کراچی کو فوج کے حوالے کرنا مسئلے کا حل نہیں منور حسن

نواز شریف کو مینڈیٹ بھارت دوستی پر نہیں مہنگائی کوکنٹرول اور پارٹی منشور پر عوام نے دیاتھا. منور حسن


Numainda Express August 28, 2013
نواز شریف کو مینڈیٹ بھارت دوستی پر نہیں مہنگائی کوکنٹرول اور پارٹی منشور پر عوام نے دیاتھا. منور حسن. فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسید منورحسن نے کہاہے کہ ملٹری آپریشن سے مسائل حل نہیں ہوسکتے اورکراچی کے مسئلے کا حل فوج بلانے میں نہیں بلکہ فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔

مرکز اسلامی پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہاکہ مسائل طاقت کے بجائے مذاکرات سے حل کرنا چاہیے اور طالبان کی مذاکرات کی پیش کش کو قبول کرکے امریکی ایما پر نہیں ملک کی مفاد میں مذاکرات کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ فوجی آپریشنوں نے قوم کو کیا دیا ہے اورخیبر پختونخوا، فاٹا، کراچی ، مشرقی پاکستان اوربلوچستان میں آپریشنوں سے نقصان زیادہ ہواہے۔ انھوں نے کہاکہ بھارت لائن آف کنٹرول اشتعال انگیز رویے امریکی ایما پرکررہاہے اوربھارت نوازشریف حکومت کی نرم رویہ چارے کے طوراستعمال کررہاہے۔ انھوں نے کہاکہ نواز شریف کو مینڈیٹ بھارت دوستی پر نہیں مہنگائی کوکنٹرول اور پارٹی منشور پر عوام نے دیاتھا، انھوں نے کہاکہ عمران خان کو بیانات سے گریز کرناچاہیے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |