نیا فون نہ دلانے پر لڑکی نے بوائے فرینڈ کو 52 تھپڑ رسید کردیئے


چینی خاتون نے نیا فون نہ دینے پر بوائے فرینڈ پر تھپڑوں کی بوچھاڑ کردی۔ فوٹو: بشکریہ اوڈٹی سینٹرل
چینی جوڑے ہرسال 20 مئی کو یومِ محبت مناتے ہیں جسے 520 بھی کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر سچوان صوبے میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو فون نہ دلانے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے وقفے وقفے سے 50 تھپڑ مارے۔
یہ واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں محفوظ ہوا اور اس کے بعد پوری دنیا میں پھیلا، اگرچہ ویڈیو میں سارے طمانچے نہیں دیکھے جاسکتے لیکن عینی شاہدین اور پولیس کا بیان ہے کہ خاتون نے 50 کے قریب تھپڑ ضرور لگائے ہوں گے۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=140&v=sCAtrZwCOFc
اس دوران لڑکا ضبط کے عالم میں کھڑا یہ سب کچھ برداشت کرتا رہا اور زوردار طمانچے کھانے کے باوجود پرسکون رہا۔ اس کے بعد اردگرد کئی لوگ جمع ہوگئے اور پولیس بھی وہاں آپہنچی بعد ازاں لوگوں نے بھی خاتون کو برا بھلا کہا تو لڑکا اپنی دوست کو بچانے آگے آگیا۔
جب پولیس نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی تب بھی لڑکی اسے مارتی رہی۔ اس کے بعد نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ فون نہ لانا اس کی غلطی تھی کیونکہ یہ لڑکی اس کے ہر طرح کے اخراجات اٹھاتی ہے اور اس نے ویلنٹائن ڈے پر ایک فون کی فرمائش کی تھی۔