تحریک انصاف سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کے خلاف ہے وزیراعظم

پی ٹی آئی کے نئے بلدیاتی نظام کے تعارف کے بعد سندھ میں کسی تقسیم کی ضرورت نہیں رہے گی، وزیراعظم


ویب ڈیسک May 24, 2019
نئے بلدیاتی نظام کے تعارف کے بعد سندھ میں کسی تقسیم کی ضرورت نہیں رہے گی، وزیراعظم. فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے نئے بلدیاتی نظام کے تعارف کے بعد سندھ میں کسی تقسیم کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے سندھ میں تحریک انصاف کے اتحادی جماعتوں کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور پاکستان تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ ، فیصل واؤڈا، اشرف قریشی، ارباب غلام رحیم، نندکمار، نصرت سحر عباسی، صدرالدین شاہ راشدی اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر مزید دو ماہ مشکل گزریں گے، وزیر اعظم

ملاقات میں سندھ کی مجموعی و سیاسی صورتحال، سندھ میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری مختلف تر قیاتی منصوبوں اور اتحادی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کے خلاف ہے، پی ٹی آئی کے نئے بلدیاتی نظام کے تعارف کے بعد سندھ میں کسی تقسیم کی ضرورت نہیں رہے گی۔

وزیراعظم کا دورہ کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ منظرعام سے غائب

وزیراعظم کے دورہ کراچی میں ایک بارپھر وزیر اعلی سندھ وزیر اعظم کی مصروفیات کے دوران منظر عام سے غائب رہے، وزیراعلی سندھ وزیراعظم کے استقبال کے لیے ائیرپورٹ گئے اور نہ کسی تقریب اوراجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعلی ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعلی مراد علی شاہ کو وزیراعظم کی کسی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا، وزیراعظم کراچی پہنچے تو ائیر پورٹ پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے استقبال کیا جب کہ وزیراعلیٰ موجود نہیں تھے۔

مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے شیڈول میں وزیر اعلی سندھ سے کوئی ملاقات طے نہیں تھی، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ خان گڑھ تعزیت کے لیے گئے تھے اوران کی دیگر مصروفیات بھی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں