عدلیہ اور میڈیا کو جلد پتہ چل جائیگا کہ نواز حکومت آگئی اعتزاز احسن

میڈیانے پہلے عدلیہ کی بحالی اورپھربربادی میں اہم کردارادا کیا، صدر کے خطاب پربحث


Numainda Express August 28, 2013
ڈرون حملوں اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، تنخواہ 15 ہزار، میاں برادران تمام وعدے بھول گئے۔ فوٹو: فائل

KABUL: ایوان بالامیں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزازاحسن نے کہاہے کہ عدلیہ اورمیڈیا کوبہت جلد پتہ چل جائے گاکہ میاں نوازشریف کی حکومت آگئی ہے، میڈیانے عدلیہ کوبرباد کرکے رکھ دیاہے، ڈرون حملوںکے خلاف کارروائی کادعویٰ کرنیوالے سکندرکیخلاف کارروائی نہ کرسکے۔

ان خیالات کااظہار انھوںنے ایوان بالامیں صدرآصف زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پربحث کاآغازکرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ تاریخ نے دیکھ لیاکہ ملک میںپہلی بار پرامن طریقے سے انتقال اقتدار ہوااور پہلی دفعہ کوئی صدر اپنی 5سالہ آئینی وقانونی مدت باعزت طورپر پوری کرے گا۔ میاں برادران نے انتخابی مہم میں عوام سے جووعدے کیے، اقتدارمیں آکران سے منحرف ہوگئے۔ نوازشریف نے کہا تھا کہ اقتدارمیں آکر صنعتی کارکنوںکی ماہانہ تنخواہ 15ہزار روپے کردیںگے، حالیہ بجٹ میں صنعتی ملازمین کی تنخواہوںمیں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ شہباز شریف نے کہاتھا کہ 6ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے، ورنہ ان کانام تبدیل کردیا جائے۔



اب نوازشریف نے اقتدارمیں آکربیان دیاکہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں5 سال لگیں گے۔ نوازشریف نے اعلان کیاتھا کہ ان کی حکومت ملک سے کرپشن کاخاتمہ کرے گی لیکن صرف نندی پاور پروجیکٹ پرعوام کے 17 ارب 40کروڑ روپے کاڈاکا ماراگیا ہے۔ انھوںنے کہاکہ میڈیاکوریج کے حوالے سے ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کررہا ہے۔ میڈیا نے عدلیہ بحال کرانے میںاہم کردارادا کیااور میڈیانے ہی عدلیہ کوبرباد کرنے میںبھی کردارادا کیا۔ عدلیہ کے مشاہدات کومیڈیا نے عدلیہ کے فیصلوںکے طورپر پیش کیا، اس طرح انصاف کے پیمانوں کو تباہ وبرباد کردیا ہے۔ اب میڈٖیااور عدلیہ کوبہت جلدپتہ چل جائے گا کہ نوازشریف کی حکومت آ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں