بڑے ترقیاتی منصوبوں کیلیے یوسی آرجی سے استفادہ کرینگے ڈار
وزیرخزانہ کی عالمی گروپ کو گوادر کا شغر کو ریڈور، موٹروے اوردیگرمنصوبوں پربریفنگ
وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان مستقبل میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں یونیورسل کریڈٹ ریٹنگ گروپ کی مہارت وخدمات سے استفادہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
یونیورسل کریڈٹ ریٹنگ گروپ کے چیئرمین رچرڈہینس ورتھ کی سربراہی میں ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اس اعتماد کا اظہارکیا کہ یونیورسل کریڈٹ ریٹنگ گروپ اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ معیارات برقرار رکھتے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی مارکیٹ میں اپنا صحیح مقام حاصل کر لے گا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں انفرااسٹرکچر، توانائی اوردیگربڑے منصوبوں کے لیے یونیورسل کریڈٹ ریٹنگ گروپ کی مہارت و خدمات سے استفادہ کرے گا۔ اس سلسلے میں انھوں نے گوادرکاشغر کوریڈور، کوئلے سے چلنے والے تھرمل پاور پلانٹ، لاہور کراچی موٹروے کے علاوہ سرکاری شعبے کے منصوبوں کے فنڈز کے لیے فنانشل پروڈکٹس پیش کرنے کے متعلق بھی وفد کوآگاہ کیا۔اس موقع پریونیورسل کریڈٹ ریٹنگ گروپ کے چیئرمین نے کہا کہ ان کی کمپنی پاکستان میںاپنی خدمات پیش کرنا چاہتی ہے۔