مائیکل کلارک نے بابراعظم کو ’پاکستان کا کوہلی‘ قرار دے دیا

بابر اعظم نے افغانستان کے خلاف پہلے ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں 112 کی اننگز کھیلی


Sports Desk May 24, 2019
بابر اعظم نے افغانستان کے خلاف پہلے ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں 112 کی اننگز کھیلی . فوٹو : فائل

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے بابراعظم کو ''پاکستان کا کوہلی' قرار دے دیا۔

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک بھی پاکستانی بیٹسمین بابراعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے، بابر اعظم نے افغانستان کے خلاف پہلے ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں 112 کی اننگز کھیلی۔

اس عمدہ کاوش پر مائیکل کلارک نے بابر اعظم کو ''پاکستان کا ویرات کوہلی'' قرار دے دیا، بابر نے 108 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکے اور 2 سکسر بھی جڑے، میگا ایونٹ میں پاکستان کو نوجوان بیٹسمین سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔