سندھ حکومت کا بھی کراچی سرکلر ریلوے چلانے سے انکار

کراچی سرکلر ریلوے وفاق مکمل کرکے دے گا تو پھر سندھ حکومت اسے چلانے کو تیار ہے، اویس شاہ


Staff Reporter May 24, 2019
ٹرینوں کا نظام خراب ہوتا جارہا ہے اور شیخ صاحب عمران خان کو لوریاں سنانے میں لگے ہوئے ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ ۔ فوٹو: فائل

وزیر ریلوے شیخ رشید کے بعد سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے بھی کراچی سرکلرریلوے ٹرین چلانے سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے وفاقی حکومت کا سبجیکٹ ہے سندھ کا نہیں سرکلر ریلوے وفاق کو چلانا ہے۔

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی جانب سے کراچی سرکلر ٹرین چلانے کی ذمہ داری سندھ حکومت پرعائد کیے جانے کے بعد اپنے جوابی بیان میں سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر سندھ حکومت ریلوے ٹریک سے تجاوزات ہٹارہی ہے، کراچی سرکلر ریلوے وفاق کو چلانا ہے اور کے سی آر مکمل کرکے وفاق کو سندھ حکومت کے حوالے کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛کراچی سرکلر ریلوے وفاق نہیں سندھ حکومت چلائے گی، شیخ رشید

اویس شاہ نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے وفاق مکمل کرکے دے گا تو پھر سندھ حکومت اسے چلانے کو تیار ہے، سندھ حکومت نے پہلے ہی کہا تھا کہ شیخ رشید کے ہوتے ہوئے کے سی آر مکمل نہیں ہوسکتا، شیخ رشید نے ابھی تک بیانات کے سوا کچھ نہیں کیا، ٹرینوں کا نظام پہلے سے خراب ہوتا جارہا ہے اور شیخ صاحب عمران خان کو لوریاں سنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔