مقدمات کے بعدایفی ڈرین سے دوائوں کی تیاری رک گئی

فارما کمپنیوں نے ایفی ڈرین کا قانونی کوٹا لینابھی بندکردیا کئی دوائیں مہنگی


Qaiser Sherazi August 28, 2013
فارما کمپنیوں نے ایفی ڈرین کا قانونی کوٹا لینابھی بندکردیا کئی دوائیں مہنگی. فوٹو: فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس کی طرف سے ایفی ڈرین کوٹا الاٹمنٹ کے مقدمات کے اندراج اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے مالکان اور ڈائریکٹرز کی گرفتاریوں کے بعدایفی ڈرین کے قانونی کوٹاکے حصول میں ریکارڈکمی ہوگئی۔

بڑی فارما کمپنیوں کے مالکان نے مقدمے کے اندراج کے خوف سے ایفی ڈرین کے قانونی کوٹے کی وصولی بھی بندکر دی جس کے باعث ایفی ڈرین سے تیار کردہ تمام اہم دوائوں کی تیاری بندکردی گئی۔



جسکی وجہ سے سانس کی تکلیف، پھیپھڑوںکی بیماریوں، نزلہ، زکام ،کھانسی کی دواؤں کی تیاری ختم ہوگئی اور یہ مہنگی ہوگئی ہیں۔ اسپتالوںمیںآپریشن کے دوران بے ہوش مریض کابلڈ پریشر نارمل کرنے کیلیے ایفی ڈرین کا ٹیکہ لگایا جاتاتھااب یہ ناپید ہوگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں