غیر معمولی گرمی کا سلسلہ آج سے شروع پارہ 40 ڈگری کو چھو جائے گا

بلوچستان کی گرم ہوائیں چلیں گی،ہوا میں نمی کا تناسب متوازن رہنے سے ہیٹ ویو کی شدت زیادہ نہیں ہوگی، محکمہ موسمیات


Staff Reporter May 25, 2019
محکمہ موسمیات نے گزشتہ الرٹ میں معمولی تبدیلی کردی، سمندری ہوائیں دوپہر کے وقت مکمل طورپر معطل ہوجائیں گی۔ فوٹو : فائل

لاہور:

شہر میں آج (ہفتہ)سے مئی کے مہینے کے دوسرے ہیٹ ویو کا آغازہورہاہے جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ابتدائی روز گرمی کا پارہ 40 سے 42ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔


محکمہ موسمیات کے یکم اپریل سے فعال ہیٹ ویو سینٹر کی جانب سے گزشتہ روز کے الرٹ میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے جس کے دوران آج (ہفتہ)کوشہر کا پارہ 40 سے42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے تاہم آج25مئی سے شروع ہونے والی گرمی کی شدید لہر (ہیٹ ویو) کے دوران شہر میں غیر معمولی گرمی پڑسکتی ہے جس میں اتواراور پیرکو پارہ 39سے41ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔


ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سید سرفراز مطابق مئی کے مہینے کے اس دوسرے ہیٹ ویو کی بنیاد بھی ہوا کا زیادہ دباؤ ہے،جو بلوچستان پر موجود ہے،اور جس کی وجہ سے شہر میں چلنے والی سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں دوپہر کے وقت مکمل طورپر معطل ہوجائیں گی اور اس کی جگہ بلوچستان کی گرم اورخشک شمال مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب متوان رہنے کی بنا پر ہیٹ ویو کی شدت شاید بہت زیادہ محسوس نہ ہوتاہم روزہ داروں کو احتیاط کی ضرورت ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35ریکارڈ ہوا،سمندر کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ بلوچستان کی شمالی مغربی سمت کی ہوائیں بھی چلیں جس کی رفتار36 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں۔


ماہرین طب کے مطابق ہیٹ اسٹروک کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے دن میں ایک بارضرور نہائیں جبکہ ہلکے ملبوسات زیب تن کریں،اور سحری کے دوران گرم چیزوں کے کھانے پینے سے بھی اجتناب کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |