صدرکے یوجے جی ایم جمالی کی والدہ انتقال کر گئیں

نماز جنازہ میں صحافیوں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد میں شرکت


Staff Reporter August 28, 2013
نماز جنازہ میں صحافیوں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد میں شرکت. فوٹو: فائل

کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے)کے صدر اور روزنامہ ایکسپریس کے سینئر رپورٹرجی ایم جمالی کی والدہ منگل کو انتقال کرگئیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد شاہ لطیف بھٹائی آباد میں ادا کی گئی، جس میں اہلخانہ، عزیز و اقارب، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں، سرکاری افسران، صحافیوں، عمائدین شہر، ٹریڈ یونینزکے عہدیداران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحومہ کوجامع مسجد بھٹائی آباد کے احاطے میںسپردخاک کردیا گیا۔ جی ایم جمالی کی والدہ کا سوئم کل بروزجمعرات29اگست بعد نماز عصر تا مغرب، جی ایم جمالی کی رہائش گاہ بنگلہ نمبر50/1، 11کمرشل اسٹریٹ نزد نثارشہید پارک ڈیفنس فیز4میں ہوگا۔



گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سندھ کے وزیر بلدیات سید اویس مظفر، شرجیل انعام میمن، متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری، ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن، پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل تاج حیدر، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی وقار مہدی، راشد ربانی، مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر غوث علی شاہ، سلیم ضیا ، علی اکبر گجر، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ، اسد اللہ بھٹو، محمد حسین محنتی، سرفراز احمد، آئی جی سندھ،ندیم بلوچ، ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر پرویز شوکت، سیکریٹری جنرل امین یوسف،کراچی یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران، کراچی پریس کلب کے صدراور سیکریٹری سمیت مختلف سیاسی، سماجی جماعتوں کے رہنمائوں نے کے یو جے کے صدر جی ایم جمالی کی والدہ کی وفات پران سے گہری تعزیت کا اظہارکیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |