ایف بی آر نے اثاثہ جات ڈکلیئریشن فارم جاری کر دیئے

فارمز ویب پورٹل پر اپ لوڈ، افراد وکمپنیاں آن لائن اپنے اثاثہ جات ظاہر کر سکتے ہیں


Numainda Express May 25, 2019
فارمز ویب پورٹل پر اپ لوڈ، افراد وکمپنیاں آن لائن اپنے اثاثہ جات ظاہر کر سکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

DOUMA: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ایمنسٹی اسکیم کے تحت کالا دھن سفید کرانے کیلیے ملکی و غیر ملکی اثاثہ جات کیلیے الگ الگ ایسٹ ڈکلیئریشن فارم جاری کر دیے ہیں جس کے بعد اب کالا دھن رکھنے والے افراد و کمپنیاں اپنے اثاثہ جات ظاہر کر سکتے ہیں۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب مذکورہ ڈیکلریشن فارمزکی کاپی کے مطابق مقامی اثاثہ جات ظاہرکرنے کیلیے متعارف کروائے جانے والے ڈکلیریشن فارم میں ہر قسم کے اثاثے کی الگ الگ تفصیل، اس پر عائد ٹیکس کی شرح اور اس پر لاگو ٹیکس واجبات کی رقم جبکہ ان لینڈ ریونیو آفیسر کی جانب سے کی جانے والی قابل وصول ٹیکس کی ڈیمانڈ سمیت دیگر تفصیلات دینا ہوں گی۔

جن لوگوں اور کمپنیوں نے بے نامی گاڑی خرید رکھی ہے وہ چار فیصد ٹیکس کی ادائیگی پر یہ گاڑیاں بھی ظاہرکر سکتے ہیں اور ان گاڑیوں کو اپنے نام کروا سکیں گے، افراد و کمپنیاں آن لائن اپنے اثاثہ جات ظاہر کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے