بی آئی ایس پی 55 لاکھ مستحقین کو عید سے قبل 5500 روپے کی قسط جاری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے اس وقت مجموعی طور پر کل 54 لاکھ سے زائد خاندان مستفید ہورہے ہیں، ذرائع


شبیر حسین May 25, 2019
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے اس وقت مجموعی طور پر کل 54 لاکھ سے زائد خاندان مستفید ہورہے ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام انتظامیہ نے مستحقین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، پروگرام سے مستفید ہونے والے 55 لاکھ مستحق افراد کو عیدالفطر سے قبل 5500 روپے کی اگلی قسط جاری کردی۔

ذرائع کے مطابق عید الفطر سے قبل امدادی رقوم کے اجرا کا بنیادی مقصد بی آئی ایس پی کے مستحقین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا اور انہیں بھی بھرپور انداز میں عید کی خوشیاں منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے اس وقت مجموعی طور پر کل 54 لاکھ سے زائد خاندان مستفید ہورہے ہیں جنہیں سہہ ماہی بنیادوں پر پانچ ہزار پانچ سو روپے فراہم کئے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |