کراچی میں ہیٹ ویوکا خطرہ ٹل گیا

سمندری ہوائیں معطل ہونے کا خدشہ نہیں، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 25, 2019
شدید گرمی کے اثرات سے بچنے کے لیے شہری دن کے اوقات خصوصی طورپرصبح 11 سے سہہ پہر3 بجے کے درمیان باہرنہ نکلیں، ماہرین۔ فوٹوفائل

شہرقائد میں شدید گرمی کی لہربرقرارہے تاہم ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں رواں ماہ کا دوسرا ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا جس کے تحت 25 سے 27 مئی تک شدید گرمی پڑنا تھی، ہفتے سے پیرکے درمیان درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہرکیا گیا تھا۔ تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرکے اوپرہائی پریشرایریا موجود نہیں جس سے اب شہرمیں گرمی کی لہردرمیانے درجے کی ہوسکتی ہے اورموسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ آج اورکل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے اور 27 مئی تک درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کا خدشہ بھی ٹل گیا ہے، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شدید گرمی کے اثرات سے بچنے کے لیے شہری دن کے اوقات خصوصی طورپرصبح 11 سے سہہ پہر3 بجے کے درمیان باہرنہ نکلیں، اپنا سرگیلے کپڑے سے ڈھانپیں۔ روزے دار حضرات سحر و افطار میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |