
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں واقع مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او پشتون آباد توصیف فرمان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی ایکٹس سمیت ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کوئٹہ کی مسجد میں بم دھماکے سے 3 نمازی شہید
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد رحمانیہ کے اندر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام سمیت 4 نمازی شہید اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔