مریم اورنگزیب کا ملک محمد احمد خان کے بیان سے اظہار لاتعلقی

ملک محمد احمد خان نے جو کہا وہ ان کی ذاتی رائے ہے اور پارٹی موقف نہیں، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)

ملک محمد احمد خان نے جو کہا وہ ان کی ذاتی رائے ہے اور پارٹی موقف نہیں، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ن لیگ کے رہنما ملک محمد احمد خان کے چیئرمین نیب جاوید اقبال کے استعفیٰ سے متعلق بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ن لیگ کے رہنما ملک محمد احمد خان کے بیان سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک محمد احمد خان صاحب نے جو کہا، وہ ان کی ذاتی رائے ہے اور ان کی رائے پارٹی موقف نہیں۔


یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کا چیئرمین نیب سے استعفیٰ کا مطالبہ

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف اور سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی چیئرمین نیب سے متعلق واضح پارٹی موقف بیان کرچکے ہیں، چیئرمین نیب کے واقعہ سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو سارے معاملے کی تحقیق کرے۔

واضح رہے کہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے چیئرمین نیب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
Load Next Story