عید کے بعد 3 وفاقی وزرا تبدیل کئے جائیں گے شیخ رشید

مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے پر پاکستان کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا، وفاقی وزیر

عید کیلیے 3 اسپیشل ٹرینیں چلے گی اور 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا، وزیرریلوے 

وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عید کے بعد وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا ٹریلر چلے گا اور 3 وفاقی وزیروں کی تبدیلی ہوگی۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ عید کے بعد وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا ٹریلر چلے گا، 3 وفاقی وزیروں کی تبدیلی ہوگی۔


اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماس ٹرانزٹ کیلیے ریلوے کا کوئی رول نہیں ہے، ہم نے دونوں طرف سے ٹریک کو کلئیر کرکے دینا ہے، ایک ہفتے میں دو تین مرتبہ کراچی گیا ہوں، 43 میں سے 34 کلو میٹر کلئیر کر دیا گیا ہے، 30 مئی تک جی کمپنی لوکوموٹو ٹھیک کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے جب کہ 7 ہزار بھرتیاں قرعہ اندازی سے کی جائے گی۔

وزیرریلوے نے کہا کہ عید کیلیے 3 اسپیشل ٹرینیں چلے گی اور فوج کے ساتھ معاہدہ ہوگیا تو 6 ٹرینیں چلے گی، عید کے روز سفر کرنے والے کو 50 فیصد ڈسکاونٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مجھے نشانہ بنا رہی ہے، دنیا میں ایڈز ختم ہورہی ہے سندھ میں ایڈز پھیل رہی ہے، شہباز شریف کو این آر او کے بھیک مانتے دیکھا ہے، (ن) لیگ چاہتی ہے ان کے کیس ختم ہوجائے، ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، زرداری اور نواز دونوں ملے ہوئے ہیں، الیکشن ملک کی بنیادیں ہلا دیتے ہیں اگر یہ زیادہ چیخیں تو شاید انہیں ضمانتں بھی نہ ملیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مودی ایک ہندو دت کا نیا فلسفہ ہے اس نے ایک مسلمان کو سیٹ نہیں دی، اس نے سیکولر ویژن کو ختم کردیا ہے جب کہ انڈیا امریکہ کی گود میں چلا گیا ہے، مودی پاکستان کو اندر سے توڑنے کی کوشش کرے گا لیکن اگر جنگ ہوئی تو یوپی سی پی کا مسلمان باہر نکلے گا، کشمیری نے جینا مرنا ہے آج کشمیری اپنے جزبے کی طرف دیکھ رہا ہے۔
Load Next Story