طاہر القادری کی طبعیت خراب شہر اعتکاف میں شریک نہیں ہوں گے

وہ شہر اعتکاف میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے اور عید بھی برطانیہ میں ہی منائیں گے

وہ شہر اعتکاف میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے اور عید بھی برطانیہ میں ہی منائیں گے (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD:
عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ناسازی طبعیت کی بنا پر شہر اعتکاف میں شرکت نہیں کریں گے اور عید بھی برطانیہ میں منائیں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری طبیعت کی خرابی کے باعث استنبول سے واپس برطانیہ چلے گئے جہاں وہ اپنے مختلف ٹیسٹ کروائیں گے۔ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر طاہر القادری شہر اعتکاف میں بھی شریک نہیں ہوسکیں تاہم وہ برطانیہ سے ویڈیو لنک پر شہر اعتکاف کے شرکا سے روزانہ خطاب گے۔


عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان واپسی کے لیے کینیڈا سے برطانیہ اور پھر وہاں سے ترکی استنبول پہنچے تھے تاہم استنبول میں چند روز قیام کے دوران ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس پرڈاکٹروں نے انہیں واپس پاکستان آنے کی بجائے برطانیہ جانے کا مشورہ دیا تاکہ وہ وہاں اپنا میڈیکل چیک اپ کرواسکیں۔

عوامی تحریک کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری ناسازی طبیعت کی بنا پر اس سال شہر اعتکاف میں شریک نہیں ہوں گے اور وہ ویڈیو لنک پر ہی خطاب کریں گے اور عید بھی برطانیہ میں ہی منائیں گے۔
Load Next Story