پنجاب میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پابندی عائد کی ہے


Staff Reporter May 25, 2019
محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پابندی عائد کی ہے (فوٹو : فائل)

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دو روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں یوم حضرت علیؓ کے موقع پر 2 یوم کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب سید علی مرتضی کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 26 اور27 مئی کو ہوگی۔

ڈبل سواری پر پابندی کی درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے کی گئی تھی، پابندی سے صحافی، خواتین اور معذور افراد مستثنی ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں