وزیراعظم نواز شریف نے کونسل فار یورپ کنونشن معاہدے کی منظوری دے دی

کابینہ کے آئندہ ایجنڈے میں انٹر امریکن اسٹیٹ کنونشن کے معاہدے کو زیر غور لایا جائے، وزیراعظم


ویب ڈیسک August 28, 2013
کابینہ کے آئندہ ایجنڈے میں انٹر امریکن اسٹیٹ کنونشن کے معاہدے کو زیر غور لایا جائے، وزیراعظم. فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے کونسل فار یورپ کنونشن معاہدے کی منظوری دے دی، معاہدے پر دستخظ کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کے لئے امریکہ سے مطالبہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے کونسل فار یورپ کنونشن معاہدے منظوری دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے آئندہ ایجنڈے میں انٹر امریکن اسٹیٹ کنونشن کے معاہدے کو زیر غور لایا جائے تاکہ سزا یافتہ افراد کی واپسی کے لئے امریکہ سے رابطہ کیا جاسکے، وزیر اعظم نے وزارت خارجہ اور داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ معاہدے پر ترجیحی بنیادوں کام کریں، یہ معاہدہ ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کے لئے انتہائی اہم اقدام ہوگا وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے ڈاکٹر عافیہ کے خاندان اور قوم سے ان کی واپسی کے لئے سنجیدہ کوششوں کا وعدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا مختلف ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے معاہدہ موجود ہے تاہم ان ممالک میں امریکا شامل نہیں ہے جس کی وجہ سے امریکا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان کے حوالے نہیں کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں