وارنر اور اسمتھ کے میدان میں اترتے ہی اسٹیڈیم ’چیٹر چیٹر‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

دونوں بال ٹیمپرنگ میں پابندی ختم ہونے کے بعد انگلینڈ میں پہلا مسابقتی میچ کھیل رہے تھے۔


Sports Desk May 26, 2019
دونوں بال ٹیمپرنگ میں پابندی ختم ہونے کے بعد انگلینڈ میں پہلا مسابقتی میچ کھیل رہے تھے۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کے میدان میں اترتے ہی اسٹیڈیم 'چیٹرچیٹر' کے نعروں سے گونج اٹھا۔

انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کیلیے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کے میدان میں اترتے ہی اسٹیڈیم 'چیٹرچیٹر' کے نعروں سے گونج اٹھا جب کہ اسٹیون اسمتھ کے ساتھ بھی شائقین نے ایسا ہی سلوک کیا، دونوں بال ٹیمپرنگ میں پابندی ختم ہونے کے بعد انگلینڈ میں پہلا مسابقتی میچ کھیل رہے تھے۔

اگرچہ انھوں نے بدھ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ایک ان آفیشل پریکٹس میچ میں بھی حصہ لیا تھا تاہم ہفتے کو پہلی بار انگلش کراؤڈ کے سامنے آئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |