نئے بورڈ آئین پر کام جاری ڈومیسٹک کرکٹ میں تبدیلیاں موخر کرنے کی تجویز

چیئرمین بورڈ کو قریبی حلقے مشورے دے رہے ہیں کہ رواں ڈومیسٹک سیزن تک نئے سسٹم پر عمل درآمد کرنا آسان نہ ہوگا۔


Saleem Khaliq May 26, 2019
چیئرمین بورڈ کو قریبی حلقے مشورے دے رہے ہیں کہ رواں ڈومیسٹک سیزن تک نئے سسٹم پر عمل درآمد کرنا آسان نہ ہوگا۔ فوٹو: فائل

نئے مجوزہ ڈومیسٹک سسٹم پر عمل درآمد سے قبل پی سی بی نے آئینی تبدیلیوں پر کام شروع کر دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سنگاپور روانگی سے قبل چیئرمین احسان مانی نے اس حوالے سے رفقا سے مشاورت کی، نئے آئین میں ڈومیسٹک کرکٹ ریجنزکی جگہ صوبوں کے درمیان ہونے سمیت کئی اہم تبدیلیاں شامل ہیں،اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کو نئے سسٹم پر بریفنگ دی جائے گی، منظوری کے بعد عمل درآمد ہوگا۔

دوسری جانب چیئرمین بورڈ کو قریبی حلقے مشورے دے رہے ہیں کہ رواں ڈومیسٹک سیزن تک نئے سسٹم پر عمل درآمد کرنا آسان نہ ہوگا، فی الحال سابقہ انداز سے ہی کرکٹ کرائی جائے، اگلے سال تبدیلیاں کر دیں، احسان مانی نے ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا البتہ ماضی میں وہ کئی بار کہہ چکے کہ رواں سیزن سے ہی تبدیلیاں کی جائیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں