اسلام آباد واقعہ عدالت نے ملزمہ کنول کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
ملزمان کے دونوں بچوں کو ان کے نانا کے حوالے کیا جائے اور ملزمہ کنول کا طبی معائنہ کرایا جائے، عدالت
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فائرنگ واقعے کے ملزم سکندر کی اہلیہ کنول کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جناح ایونیو اسلام آباد میں دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار ملزم سکندرکی اہلیہ کنول کو آج اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر عدالت نے ملزمہ کنول کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کے دونوں بچوں کو ان کے نانا نیازحسین لکھویرا کے حوالے کیا جائے اور ملزمہ کنول کا طبی معائنہ کرایا جائے۔
واضح رہے کہ 15 اگست کو اسلام آباد کے جناح ایونیو پر سکندر نامی شخص 5 گھنٹے سے زائد تک اسلحے کے زورپر فلمی ہیرو کی طرح ڈرامے بازی کرتارہا تاہم پھر پولیس اور اے ٹی ایف کے اہلکار پیپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان کی مدد سے سکندر اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔