تحریک انصاف کا مقصد کبھی آزاد عدلیہ کو نقصان پہنچانا نہیں تھا عمران خان

عام انتخابات میں دھاندلیوں کے حوالے سے کوئی بھی بیان عدلیہ کے نہیں بلکہ ریٹرننگ افسران کے حوالے سے تھا، عمران خان


ویب ڈیسک August 28, 2013
انتخابات میں کھلے عام دھاندلی ہوئی جس کے لئے سپریم کورٹ سے انصاف نہ مانگوں تو کس سے مانگوں، عمران خان فوٹو: ایکسپریس نیوز

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا اور ان کی پارٹی کا مقصد کبھی آزاد عدلیہ کو نقصان پہنچانا نہیں تھا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کی جماعت نے عدلیہ بحالی کی تحریک میں حصہ لیا تھا تو اب وہ کیسے آزاد عدلیہ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے عام انتخابات میں دھاندلیوں کے حوالے سے کوئی بھی بیان عدلیہ کے نہیں بلکہ ریٹرننگ افسران کے کردار کے حوالے سے تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کھلے عام دھاندلی ہوئی جس کے لئے وہ سپریم کورٹ سے انصاف نہیں مانگیں گے تو کس سے مانگیں گے اور عدالت دھاندلی کی تحقیقات نہیں کرے گی تو کس کے پاس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت صرف 4 حلقوں پر ووٹوں کی تصدیق چاہتی ہے، ہم نے وائٹ پیپر میں ایک پولنگ اسٹیشن کی مثال دی ہے جہاں 1500 رجسٹرد وٹرز تھے لیکن وہاں 8000 ووٹ پڑے لیکن الیکشن کمشین کے حکام بتائیں کہ انہوں نے دھاندلیوں کے کیسز میں سے کتنے حل کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں