متحد ہوکر نئے صوبے کے لیے کام کرنا ہے خالد مقبول
وقت ثابت کرے گا کہ ہماری جدوجہد عملی ہے، کنوینر متحدہ کا افطار عشائیے سے خطاب
ایم کیوایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں متحد ومنظم ہوکرصوبے کے قیام کیلیے کام کرناہے کیونکہ ہمارا اتحادہی ہماری جیت ہے۔
نارتھ کراچی ٹاؤن میں ہونیوالی دعوت افطاروڈنرکے شرکا سے خطاب میں ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان عملی جدوجہدپریقین رکھتی ہے اور یہ وقت ثابت کرے گاکہ صوبے کے لیے ہماری جدوجہدعملی ہے۔
دریں اثنا ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرواراکین رابطہ کمیٹی نے مختلف ٹاؤنزمیں ہونے والی دعوت افطاروڈنرمیں شرکت کی۔نارتھ کراچی ٹاؤن یوسی 5کے زیراہتمام مقامی بینکوٹ میں دعوت افطاروڈنرکا اہتمام کیاگیاجس میں ایم کیوایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹر خالدمقبول صدیقی، اراکین رابطہ کمیٹی،سی اوسی کے عہدیداران،اراکین اسمبلی،نارتھ کراچی ٹاؤن کے ذمے داران،ایم کیوایم کے کارکنان،منتخب بلدیاتی نمائندگان اورعلاقے کے معززین بزرگوں،نوجوانوں اورخواتین نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
ادھر پاک کالونی میں دعوت افطارمیں ڈپٹی کنوینرکنورنویدجمیل،سی اوسی کے عہدیداران ، ایم کیوایم کے منتخب بلدیاتی نمائندے اوردیگرعلاقائی ٹاؤن ویوسیز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اسی طرح شاہ فیصل کالونی میں دعوت افطارمیں ارکان رابطہ کمیٹی سیدفیصل سبزواری اورمحمدحسین،سی اوسی،شاہ فیصل ٹاؤن کے عہدیداران،حق پرست اراکین اسمبلی،منتخب بلدیاتی نمائندوں اور عوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔