حکومت موٹرسائیکلوں کیلیے سستا پٹرول بنانے کی اجازت دے ریفائنریز کا دباؤ

آٹوموبائل فیکٹریز کے مطابق آئل ریفائنریزناقص معیارکا پٹرول بنارہی ہیں اور مضردھاتیں پٹرول میں ملارہی ہیں۔

آٹوموبائل فیکٹریز کے مطابق آئل ریفائنریزناقص معیارکا پٹرول بنارہی ہیں اور مضردھاتیں پٹرول میں ملارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

آئل ریفائنریز کا حکومت پردباؤ ہے کہ وہ موٹرسائیکلوں کیلیے سستا پٹرول بنانے کی اجازت دے۔

آئل ریفائنریز حکومت پردباؤ ڈال رہی ہیں کہ انھیں موٹرسائیکلوں کیلیے عالمی معیار کے پٹرول کے بجائے ارزاں اورغیرمعیاری پٹرول بنانے کی اجازت دینے کیلیے حکومتی پالیسی تبدیل کی جائے تاکہ پٹرول کی درآمد پر حکومتی اخراجات کم کیے جاسکیں۔ یہ آئل ریفائنریز مشینری کی تبدیلی کے نام پرصارفین سے کئی ارب روپے بٹورچکی ہیں لیکن انھوں نے اپنے پلانٹ اپ گریڈ نہیں کیے۔


آٹوموبائل فیکٹریز کے مطابق آئل ریفائنریزناقص معیارکا پٹرول بنارہی ہیں اور مضردھاتیں پٹرول میں ملارہی ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کے انجن خراب ہورہے ہیں۔

 
Load Next Story