33 ہزار سٹیزن پورٹل شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

خارج شدہ 10 ہزار شکایات بھی دوبارہ کھول کرمتعلقہ شہریوں سے رابطے کی ہدایت ،دیکھا جائیگا دباؤ پرتو واپس نہیں لیں


Numainda Express May 26, 2019
افسران شکایت نمٹانے کے بعد محکمہ سربراہان کے نوٹس میں لائیں گے، درست تفصیلات نہ دینے پر کارروائی کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شکایات کے حل میں افسران کی کوتاہی کا نوٹس لیتے ہوئے پی ایم ڈیلیوری یونٹ کو 33 ہزار شکایات دوبارہ کھولنے اور 14 روز کے اندر نمٹانے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم نے خارج شدہ 10 ہزار شکایات بھی دوبارہ کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جن شہریوں نے شکایات واپس لیں ڈیلیوری یونٹ ان سے بھی رابطہ کرے کہ انھوں نے کسی دباؤ میں تو شکایات واپس نہیں لیں۔

پی ایم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ عادل سعید صافی نے ایکسپریس کو بتایا کہ سٹیزن پورٹل استعمال کرنے والوں کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، سٹیزن پورٹل پر 7 لاکھ 64 ہزار 657 شکایات درج ہوئیں۔ 6 لاکھ 17 ہزار 239 شکایات نمٹائی جا چکی ہیں۔جعلی، جھوٹے کوائف رکھنے والے 50 ہزار صارفین کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں مسلسل جعلی شکایات درج کرانے والوں کو بلاک کردیا جائے گا۔

سرکاری افسران شکایت نمٹانے کرنے کے بعد اپنے اداروں کے سربراہان کے نوٹس میں لائیں گے اور شکایات نمٹانے کے حوالے سے درست تفصیلات نہ دینے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں