یکم سے 30 جون تک ریلوے کی 100 فیصد بکنگ مکمل کر لی گئی

جولائی کی بکنگ شروع ہوگئی ہے، اضافی کوچز لگانے کی ہیڈ کوارٹر سے اجازت طلب

جولائی کی بکنگ شروع ہوگئی ہے، اضافی کوچز لگانے کی ہیڈ کوارٹر سے اجازت طلب۔ فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے کی راولپنڈی اور پشاور سے کراچی اور لاہور جانے والی تمام ائیرکنڈیشنڈ اور اکانومی کلاس کی تمام ریل گاڑیوں کی یکم جون سے30جون تک سیٹ ٹو سیٹ 100 فیصد بکنگ مکمل ہوگئی ہے اور اب ریلوے ریزرویشن آفس نے جولائی کی بکنگ شروع کر دی ہے۔

ریلوے حکام نے زبردست رش کی وجہ سے عید سے3دن قبل اور عید سے 3 دن بعد چلنے والی تمام گاڑیوں کے ساتھ ایک اور دو اضافی کوچز لگانے کی ہیڈ کوارٹر سے اجازت مانگ لی اور اس بابت باقاعدہ لیٹر جاری کر دیا ہے۔


ریلوے حکام نے تصدیق کرتے ہوئے ایکسپریس کو بتایا کے اس زبردست رش کے باعث ایک اضافی کوچز کی اجازت ملتے ہی ان اضافی کوچز کی بھی بکنگ شروع کر دی جائے گی،ریلوے ریزوریشن آفس راولپنڈی میں عید سے قبل اور بعد کی تمام گاڑیوں کی بکنگ مکمل طور پر بند ہے بورڈ بھی لگادیئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں پردیسیوں کی سہولت کے لیے آئندہ ہفتے عید ٹرینوں کا شیڈول بھی جاری کیا جارہا ہے، عید ٹرینیں راولپنڈی سے5 چلائی جائیں گی، عید ٹرینوں کی بکنگ کا اعلان 24 گھنٹے میں متوقع ہے اس بابت ریلوے حکام کا باقاعدہ اجلاس ہوگیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے نے بھی عید ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی ہے۔

 
Load Next Story