حکومت کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو مراعات دینے کی یقین دہانی

آئندہ 2 ماہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے 5 سالہ جامع پالیسی کا اعلان کیا جائے گا

وفاقی حکومت کے اس اقدام کا مقصد ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل برآمد ات میں اضافہ کرنا ہے۔ فوٹو: فائل

حکومت نے ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 30ارب ڈالر تک بڑھانے کیلیے ایکسپورٹرزکو مراعات دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ خرم مختار کاکہنا ہے کہ پنجاب کے صوبائی مشیر ڈاکٹرسلمان شاہ کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس 2019-24کیلیے اگلے 2ماہ میں جامع ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان کرے گی تاکہ ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل برآمدات کو30ارب ڈالر تک لے جایاجاسکے۔


خرم مختارکی قیادت میں وفود وزیرخزانہ حفیظ شیخ ، مشیرتجارت رزاق داؤداورچیئرمین ایف بی آر شبرزیدی سے کئی ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ گزشتہ 5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی 2014-19 میں ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 26ارب ڈالر مقرر کیاگیاتھا، پالیسی کی میعاد جون 2019میں ختم ہورہی ہے۔

 
Load Next Story