نئی بھارتی حکومت سے مذاکرات کیلیے تیار ہیں شاہ محمود قریشی

دونوں ہمسایہ ممالک کو خطے میں خوشحالی، امن اور تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلیے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا، وزیر خارجہ


Numainda Express May 26, 2019
دونوں ہمسایہ ممالک کو خطے میں خوشحالی، امن اور تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلیے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا، وزیر خارجہ۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نئی بھارتی حکومت سے مذاکرات کیلیے تیار ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز ملتان میں افطاری، استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے ملحقہ تمام ہمسایہ ممالک کا امن افغانستان سے منسلک ہے، ہماری کوشش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو تاکہ پائیدار علاقائی استحکام کی راہ ہموار ہو سکے، پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کر کے دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے، بد قسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے دہشت گردی کو ختم نہیں کیا جا سکا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ہماری ترجیح ہے، جنوبی پنجاب صوبے کے قیام سے نہ صرف فیڈریشن مضبوط ہوگی بلکہ انتظامی درآمد بھی بہتر ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |