عمران عباس اور جویریہ سعود کے سنگ ’عہدِ رمضان‘

ایکسپریس ٹی وی سے براہ راست جاری رمضان المبارک کی خصوصی نشریات ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گئی


Qaiser Iftikhar May 26, 2019
ایکسپریس ٹی وی سے براہ راست جاری رمضان المبارک کی خصوصی نشریات ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ فوٹو: ایکسپریس

الیکٹرانک میڈیا کے دور میں ایکسپریس ٹی وی ایک ایسی مثال بن چکا ہے جس کے نت نئے انداز نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ قومی تہوار ہوں یا مذہبی ، بس ان کی مناسبت سے خصوصی پروگرام اور نشریات پیش کرنے میں اس ادارے کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

دیکھا جائے تو میڈیا کی اس دوڑ میں ہر کوئی ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑ کر بازی اپنے نام کرنے میں لگا ہے لیکن یہ ایکسپریس ٹی وی کی باصلاحیت ٹیم کا ہی کارنامہ ہے کہ انہوں نے کسی کے پیچھے چلنے کی بجائے سب کو اپنی تقلید پر مجبور کر دیا ہے۔ اکثر نجی چینلز ، نیوز، ڈرامہ اور دیگر پروگراموں کو بہتر بنانے کیلئے ایکسپریس کی نقل میں لگے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے بیشتر ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کی اولین پسند صرف ایکسپریس ٹی وی ہے جس کے ذریعے جہاں وہ لمحہ بہ لمحہ نہ صرف خبروں سے باخبر رہتے ہیں بلکہ اپنے پسندیدہ فنکاروں کے ڈرامے اور خصوصی پروگرام کے ساتھ ساتھ سیاسی تبصرے، تجزیے اور کھیل کی خبروں کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

اگر بات کریں 'عہد رمضان' ٹرانسمیشن کی تو اس کا انداز جہاں نرالا ہے وہیں اس کے میزبان بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ اس خصوصی نشریات میں جہاں علماء کرام علامہ ارشد حسن ثاقب، علامہ زہیر عابدی، اصغر شہیدی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور حکیم اکبر درس روزے کی فضیلت بیان کرتے نظر آتے ہیں وہیں معروف نعت خواں اسد ایوب، صدیق اسماعیل، اسد الحق اور ذوالفقار علی حسینی ماضی کے مقبول انداز نعت کو دہراتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہی نہیں نوجوان نعت خواں ام حبیبہ اور سید سبیع الدین سبحانی کو خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سحر اور افطار کی نشریات میں فنون لطیفہ کے ستارے بھی جگمگاتے رہتے ہیں۔ اب تک اداکارہ صنم جنگ، عمران اشرف، سمیع خان، اظفر رحمان ، اوشنا شاہ، فخر عاکم، کنزہ ہاشمی، شجاع حیدر اور نعیم عباس روفی سمیت دیگر شریک ہوچکے ہیں۔

اس سلسلہ میں ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ اپنے فنی سفر کے دوران بہت سی فلموں اور ڈراموں میں یادگار کردار نبھائے لیکن رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرکے جو سکون محسوس ہو رہا ہے اس کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔ ایکسپریس ٹی وی کی جانب سے جب رمضان نشریات کی پیشکش ہوئی تو میں نے فوراً حامی بھر لی کیونکہ فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ مذہب سے میرا گہرا لگاؤ ہے۔



دوسری جانب رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جہاں امت مسلمہ روزے رکھ کر اہم فریضہ ادا کر رہی ہے وہیں ایکسپریس ٹی وی پر پیش کی جانے والی ' عہد رمضان ' ٹرانسمیشن بھی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس میں میرا کوئی کمال نہیں بس نیک نیتی کے ساتھ اس نشریات کو پیش کر رہے ہیں جہاں تک بات میری ساتھی میزبان جویریہ کی ہے تو وہ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ وہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین میزبان بھی ہیں۔ ان کے ساتھ ٹیم کا حصہ بن کر بہت اچھا لگا۔ میں سمجھتا ہوں کہ جس طرح ہماری نشریات یہ کامیابی کے ساتھ ساتھ دیکھی اور پسند کی جارہی ہیں۔ ہم آنے والے دنوں میں اس کو مزید نکھاریں گے تاکہ دنیا کے کونے کونے میں بسنے والے پاکستانی اور مسلمان روزے کی اہمیت و فضیلت اور برکات کے بارے میں مزید جان سکے۔

جویریہ سعود نے کہا کہ ایکسپریس کے ساتھ میرا گہرا رشتہ ہے ۔ ایکسپریس وہ ادارہ ہے جس نے مجھے مجھے بطور میزبان اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کیا ۔ اسی لیے ایکسپریس پر پیش کیا جانے والا مارننگ شو جو خواتین کی اولین پسند بن چکا ہے، جہاں تک بات رمضان المبارک کی مناسبت سے پیش کی جانے والی عید رمضان ٹرانسمیشن کی ہے تو ہم نے پوری کوشش کی کہ ناظرین کو ایک ایسا مثالی اور اعلیٰ پروگرام دیکھنے کا موقع فراہم کریں جس کو وہ برسوں یاد رکھیں۔ اس میں جہاں ماضی کے نامور نعت خوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے وہیں نعت کے اصل انداز کو بھی واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں ملک کے معروف نعت خوان ہمارے ٹیم کا حصہ ہیں جو ہر روز ایک نئی حمد اور نعتیہ کلام پیش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ علماء کرام اپنے تجربے کی روشنی میں روزے کی اہمیت و فضیلت ،صحت اور برکات کو اس خوبصورت انداز سے پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے اور سننے والا اس کے قریب ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عہد رمضان کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ہم سحر اور افطار کے موقع پر مکہ اور مدینہ میں خانہ کعبہ کے طواف کے مناظر، روضہ رسولؐ ، مسجد نبویؐ کی زیارت کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات کی زیارت بھی کراتے ہیں جس کی بدولت ہمیں پاکستان اور دنیا کے بیشتر ممالک سے پسندیدگی کے خطوط، ای میلز اور ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں۔ اسی لئے تو 'عہد رمضان' نشریات ناظرین کی اولین پسند بن چکی ہے اور وہ صرف ایک ہی بات کی خواہش ظاہر کرتے ہیں کہ جس طرح علماء کرام کی معلومات سے بھرپور گفتگو پیش کی جاتی ہے اسی طرح سعودی عرب میں واقع اہم مقامات کی زیارت اور اس کے بارے میں بھی معلومات دی جائیں تاکہ اللہ کے گھر سے دور بسنے والے بھی تاریخی حوالوں کو جان سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مکہ اور مدینہ کے اہم مقامات کی زیارت ضرور کروائی جائے۔

نعت خواں اسد ایوب نے کہا کہ ایکسپریس ٹی وی کی 'عہد رمضان' ٹرانسمیشن واقعی بہت الگ اور منفرد ہے جس میں میں بطور نعت خواں مختلف چینلز پر پیش کی جانے والی نشریات کا حصہ رہ چکا ہوں لیکن جو اطمینان مجھے یہاں آ کرمحسوس ہو رہا ہے اس کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔ ایک طرف ماہر لوگوں کی ٹیم ہے تو دوسری جانب سب ملے ہوئے ہیں۔ پروگرام میں ایک طرف قرآن و سنہ کی روشنی میں علماء کرام فیض و فضیلت بیان کرتے دکھائی دیتے ہیں تو دوسری جانب عظیم نعت خوانوں کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کی جو روایت ایکسپریس ٹی وی نے شروع کی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک ایسا اقدام ہے جس کے بارے میں تمام چینلز کو ضرور سوچنا چاہیے۔ جہاں تک میری بات ہے تو میں آئندہ بھی ایکسپریس ٹی وی کی جانب سے سے پیش کی جانے والی خصوصی نشریات کا حصہ بنتا رہوں گا۔

میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہماری عبادتیں اور نیک خواہشات کو قبول فرمائے اور ایکسپریس میڈیا گروپ سے وابستہ تمام کارکنوں کو اسی طرح محنت سے کام کرنے کی ہمت دے کیونکہ جس طرح ایکسپریس کی ٹیم عید کی خصوصی نشریات کو سجانے کیلئے محنت کر رہی ہے اسی طرح 'عہد رمضان' کی ٹرانسمیشن کو پیش کرنے کیلئے بھی ٹیم بھرپور تیاری کر رہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ناظرین کو ہماری کاوش پسند آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔