اوول گراؤنڈ میں شراب نوشی اور نازیبا حرکات پر انگلش کرکٹرز نے معافی مانگ لی

ایشزمیں کامیابی پر انگلش کرکٹرزنےشراب پی کرجشن منایا اورپھراسٹارٹ براڈ،اینڈرسن اورپیٹرسن نےوکٹ کے پاس جاکر پیشاب کردیا


ویب ڈیسک August 28, 2013
اوول سمیت تمام گراونڈز قابل احترام ہیں اور وہ شائقین سے ان کی دل آزاری پر معذرت خواں ہیں، انگلش کھلاڑی فوٹو: فائل

تاریخی اوول گراؤنڈ میں شراب نوشی اور وکٹ کے پاس پیشاب کرنے پر انگلش کرکٹرز نے معافی مانگ لی ہے۔

اس حوالے سے انگلینڈ اینڈ ویلز بورڈ کی ویب سائٹ پر کرکٹرز کا بیان جاری ہوا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ سیریز کی فتح کا جشن منانے کے لئے انہوں نے گراؤنڈ میں جو کچھ کیا وہ اس پر شرمندہ ہیں، اوول سمیت تمام گراونڈز قابل احترام ہیں اور وہ شائقین سے ان کی دل آزاری پر معذرت خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ ایشز سیریز میں کامیابی پر اتوار کی شب انگلش کرکٹرز نے اوول گراونڈ میں شراب پی کر فتح کا جشن منایا اور پھر اسٹارٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور کیون پیٹرسن نے وکٹ کے پاس جاکر پیشاب کردیا تھا۔ اس نازیبا حرکت پر میڈیا نے ان تینوں کرکٹرز پر بہت تنقید کی جبکہ گراؤنڈ منتظمین نے انگلش بورڈ سے واقعے کی انکوائری کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں