شہباز شریف کی واپسی کا وقت قریب آتے ہی حکومت کا خوف بڑھتا جارہا ہےرانا ثناءاللہ

فردوس باجی عمران خان صاحب کی نوکری نہیں عوام کا خیال کریں ،رانا ثناءاللہ

9 ماہ میں ملکی قرضہ 5 ہزار ارب بڑھ گیا، رانا ثناءاللہ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے واپس آنے کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے حکومت کا خوف بھی بڑھتا جا رہا ہے۔


شہباز شریف سے متعلق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بیان پر اپنے ردِعمل میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فردوس باجی آپ شہباز شریف اور نوازشریف کی چوکیدار ہیں یا پاکستان کی وزیرِ اطلاعات ،فردوس باجی سرکاری بسوں اوردوائیوں کی کرپشن کا جواب نہیں آیا نہ ہی عدالت کا کوئی نوٹس آیا ،شہبازشریف کے واپس آنے کاجیسے جیسے وقت قریب آ رہا ہے آپ کا خوف بڑھتا جا رہا ہے، شہباز شریف کا نہیں اب آپ سب کے بھاگنے کا وقت قریب آ رہا ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ فردوس باجی آپ عمران صاحب کی نوکری نہیں عوام کا خیال کریں، آج غریب کو لائن میں کھڑے ہو کر ایک کلو سبزی اور پھل خریدنا پڑتا ہے، ڈالر 152 روپے کا ہو گیا، گیس 125 فیصد مہنگی ہو گئی، بجلی 25 فیصد مہنگی ہو گئی، 9 ماہ میں ملکی قرضہ 5 ہزار ارب بڑھ گیا، 9 ماہ میں 50 لاکھ میں سے کاغذ پر بھی ایک گھر نہ بن سکا، حکومت کو ایک کروڑ نوکریاں دینا تھیں لیکن 20 لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے اور آپ کو شہبازشریف کی پڑی ہے۔
Load Next Story