الیکشن کمیشن کا حلقہ پی پی 150 لاہور میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرانے کا حکم

3 دن میں حلقہ پی پی 150 لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشن میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک August 28, 2013
حلقہ پی پی 150 لاہور سے مسلم لیگ(ن)کے امیدوار میاں مرعوب احمد 18 ہزار 870 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے تھے جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار مہر واجد نے 18 ہزار 494 ووٹ حاصل کئے، فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 150 لاہور میں ضمنی انتخابات کے دوران ڈالے جانے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ 150 لاہور سے تحریک انصاف کے امیدوار مہر واجد کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے نوٹس لیتے ہوئے حلقے کے تمام امیدواروں کو طلب کیا تھا جہاں تمام امیدواروں کا موقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ 3 روز میں حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے۔

واضح رہے کہ 22 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران مسلم لیگ(ن) کے امیدوار میاں مرغوب احمد 18 ہزار 870 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے تھے جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار مہر واجد نے 18 ہزار 494 ووٹ حاصل کئے،مذکورہ حلقہ میں مہر واجد کی ناکامی کے بعد دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کی کوشش جسے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور صوبائی رہنماؤں گرفتار کرلیا تھا تاہم بعد ازاں شہباز شریف کے حکم پر حراست میں لئے جانے والے تمام کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں