
رانی پور میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 40 سال سے ملک لوٹنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے، کبھی ضیاء الحق نے قانون کو پامال کیا تو کبھی کارگل کا سانحہ ہوا کون لے گا ان سے حساب، سکندر مرزا سے لے کر جنرل ایوب، جنرل یحیی، جنرل ضیاء الحق سے لے کے جنرل مشرف تک سب نے ملک کو اندھیرے میں ڈالا۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ افطار پارٹیوں میں سیاستدانوں کا ملنا ہوتا رہتا ہے مگر یہاں افطار پارٹی نے لوگوں کی نیندیں اڑا دی ہیں، پی ٹی آئی سے حکومت نہیں چل سکتی انہوں نے اپنے وزراء ہٹا کر مشرف دور کے وزیر رکھ لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد اس یو ٹرن حکومت کے خلاف لائحہ عمل تیار کریں گے، موجودہ حکومت کا ٹائم پیرڈ ختم ہو چکا ہے، مزید ٹائم نہیں دے سکتے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔