وزیراعظم سے چینی نائب صدر کی ملاقات مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مہمان کو نشان پاکستان عطا کیا


ویب ڈیسک May 26, 2019
وزیر اعظم عمران خان اور چینی نائب صدر کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا منظر (فوٹو: سوشل میڈیا)

وزیر اعظم عمران خان سے چین کے نائب صدر وانگ کشان نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جب کہ صدر مملکت نے مہمان کو نشان پاکستان بھی عطا کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چین کے نائب صدر وانگ کشان وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، نور خان ہوائی اڈے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے ان کا خیر مقدم کیا بعد ازاں چینی نائب صدر نے وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

چینی نائب صدر نے وزیر اعظم عمران خان سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی دونوں جانب سے مختلف امور پر مذاکرات کیے گئے بعدازاں مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

China-vise-pm-and-pak-president

چینی نائب صدر وانگ کشان نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے چینی نائب صدر وانگ کشان کو نشان پاکستان عطاء کیا۔

دریں اثنا فرینڈز آف سلک روڈ سیمینار سے خطاب میں چینی نائب صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تمام بین الاقوامی معاملات پر ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں