وزیراعظم کا مودی سے رابطہ انتخابات میں جیت پر مبارکباد

جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلیے مودی سے مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہوں، وزیراعظم


ویب ڈیسک May 26, 2019
جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلیے مودی سے مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہوں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے نریندرا مودی کو ٹیلی فون کرکے انتخابات میں جیت پر مبارکباد دی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے مودی سے مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہوں، دونوں ممالک کو اپنے عوام کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں