کراچی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا

چاکلیٹ کے ڈبے میں نصب بم پر شام 7 بجے کا وقت سیٹ کیا گیا تھا۔

نامعلوم دہشت گرد الہ دین پارک کے قریب بازار میں مشکوک ڈبہ رکھ گیا جس میں ایک کلو وزنی ٹائم بم نصب تھا۔ فوٹو: فائل

گلستان جوہر میں شہری کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا ہے۔


نامعلوم دہشت گرد الہٰ دین پارک کے قریب بازار میں مشکوک ڈبہ رکھ گیا جس میں ایک کلو وزنی ٹائم بم نصب تھا۔ ایک شہری کی اطلاع پرمقامی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جس نے بم ناکارہ بنا دیا، چاکلیٹ کے ڈبے میں نصب بم پر شام 7 بجے کا وقت سیٹ کیا گیا تھا۔ بم کی تیاری میں 12 وولٹ کی 3 بیٹریاں، ایک سرکٹ اور گھڑی کی سوئی استعمال کی گئی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story