حمزہ شہباز کا چیئرمین نیب کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان
چیئرمین نیب پر عمران خان کا دباؤ ہے تو سب کو پتا چلنا چاہیے، حمزہ شہباز شریف
SHIMLA:
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے کیوں کہ اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ چیئرمین نیب کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے، چئیرمین نیب ایک آئینی ادارہ ہے، کوئی چپراسی کا عہدہ نہیں، چیئرمین نیب کیس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے، اگر چیئرمین نیب پر عمران خان کا دباؤ ہے تو سب کو پتا چلنا چاہیے، میں شروع دن سے کہہ رہا ہوں کہ نیب سیاست زدہ ہے، آج یہ حقائق سامنے آرہے کہ پرویز خٹک کو گرفتار نہیں کیا جارہا ہے، نیب کو حکومتی وزرا نظر نہیں آتے، صرف لیگی رہنما دیکھائی دیتے ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ پشاور میٹرو میں 60 ارب کی کرپشن ہے، فیصل واوڈا کی اپنی اف شور کمپنی ہے، سیاسی ورکر کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں معیشت کی کشتی ڈبونے میں نیب کا کردار ہے، پاکستان کی معیشت آئی ایم ایف کی کے پاس گروی رکھ دی ہے، غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی، عمران نیازی نا اہل وزیر اعظم ہیں، بجٹ کے بعد مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا، قوم عمران خان سے پوچھ رہی ہے کہاں ہے نیا پاکستان، یہ ٹیکنوکریٹ کی حکومت بن گئی ہے، آدھے وزرا پیلز پارٹی کے ہیں اور آدھے آئی ایم ایف کے بھرتی کردہ ہیں۔