لوگوں کو احتجاج سے روکنا اشتعال اور شدت کو جنم دیتا ہے فضل الرحمن

آج عام آدمی ریاست اور حکومت کے ہاتھوں خود کو غیر محفوظ تصور کرتا ہے، سربراہ جے یو آئی


Staff Reporter May 26, 2019
آج عام آدمی ریاست اور حکومت کے ہاتھوں خود کو غیر محفوظ تصور کرتا ہے، سربراہ جے یو آئی (فوٹو: فائل)

HYDERABAD: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جمہوری دنیا میں لوگوں کو احتجاج کا حق حاصل ہے انہیں احتجاج سے روکنا اشتعال اور شدت کو جنم دیتا ہے۔

جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر پیش آنے والے واقعہ پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس واقعہ میں جاں بحق یا زخمی ہوئے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جمہوری دنیا میں لوگوں کو احتجاج کا حق حاصل ہے، انھیں احتجاج سے روکنا اشتعال اور شدت کو جنم دیتا ہے، حکومت لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے لیکن آج عام آدمی ریاست اور حکومت کے ہاتھوں خود کو غیر محفوظ تصور کرتا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ حکومت اور ریاستی قوت آئین اور قانون سے بالاتر نہیں، ہم عوام سے صبر و تحمل اور پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں